ابنا: بحرين سے موصولہ اطلاعات ميں کہا گيا ہے کہ اس ملک کے عوام نے بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہرے کرکے ڈاکٹروں اور سياسي کارکنوں کي گرفتاري کے خلاف شديد احتجاج اور ان کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا - مظاہرين نے واديان اور سترہ جيسے علاقوں ميں بڑي تعداد ميں سڑکوں پر نکل کر آل خليفہ حکومت کے مظالم کي مذمت کي اور اس حکومت کو غير قانوني حکومت قرار ديا –سترہ کے علاقے مہزہ کے عوام نے ايک بار پھر ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے عملے کے افراد کو حکومتي کارندوں کے ہاتھوں گرفتار کئے جانے کے اقدامات کي مذمت کي اور کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ احتجاج جاري رکھيں گے - اس درميان بحرين کے چودہ فروري انقلابي اتحاد نے اعلان کيا ہے کہ ايک بحريني نوجوان جو حکومتي کارندوں کے حملے اور زہريلي گيس کي گھٹن سے بري طرح زخمي ہوگيا تھا المعامير کے علاقے ميں زخموں کي تاب نہ لاکر شہيد ہوگيا –واضح رہے کہ بحرين کے عوام گذشتہ برس فروري سے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ اور تفريق آميز پاليسيوں کے خلاف پرامن احتجاجي مظاہرے کررہے جس کے دوران بحريني اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں مين بند کرديا گيا ہے جن ميں ڈاکٹر، نرسيں ،انساني حقوق کے لئے کام کرنےوالے اور سياسي کارکن بھي شامل ہيں -
.......
/169